انتخابات کیس؛ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن اور وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کر دیا
اسلا م آبادسپریم کورٹ نے عام انتخابات سے متعلق میں الیکشن کمیشن اور وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کردیا،جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ کیا الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر دیں،درخواست گزار نے کہاکہ جی بالکل الیکشن کمیشن کو نوٹس کر دیں، عدالت نے کیس کی سماعت 2نومبر تک ملتوی کردی۔ نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے جاری حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ انتخابات سے متعلق درخواستوں میں کئی مختلف استدعا کی گئیں،درخواستوں کو صدر پاکستان کو بذریعہ سیکرٹری فریق بنایا گیا،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ عام طور پر صدر مملکت صدارتی ریفرنس بھیجتے رہتے ہیں،صدر مملکت کو آئینی استثنیٰ حاصل ہے۔ حکمنامے میں مزید کہا گیاہے کہ درخواستگزاروں کے مطابق الیکشن کمیشن نے مردم شماری کے بعد حلقہ بندیاں شروع کردیں،عدالت کو بتایا گیاکہ حلقہ بندیوں کا کام 14دسمبر تک مکمل ہوگا، درخواست گزار مردم شماری ، اس کی منظوری، حلقہ بندیوں کے عمل سے مطمئن نہیں،درخواستگزارکا کہنا ہے کہ یہ سارا عمل انتخابات کا تاخیر کا بہانہ ہے،درخواستگزاروں نے کہا کہ الیکشن 90دن میں کرانا آئینی تقاضا ہے،درخواست گزاروں کے مطابق حلقہ