نگران وزیراعظم کی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر اشیاء سستی کرنے کی ہدایت

تیل کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کی گئی، قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل ہونا چاہیے، وفاقی اور صوبائی سطحوں پر پرائس کنٹرول طریقہ کار فعال کیا جائے۔ نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ


اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16اکتوبر 2023ء) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر چیزیں سستی کرنے کی ہدایت کردی۔ انہوں نے ایکس پر اپنے بیان میں پیغام دیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کی گئی ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل ہونا چاہیے۔ وزرائے اعلیٰ ضروری اشیا کی قیمتوں کو کم کرنے کیلئے اقدامات کریں، نگران وزیراعظم نے وفاقی اور صوبائی حکام کو پرائس کنٹرول طریقہ کار فعال کرنے کی ہدایت بھی کی۔

واضح رہے گزشتہ روز پیٹرول کی قیمت میں 40 روپے فی لیٹر کمی کی گئی تھی، ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی۔ پیٹرول کی نئی قیمت 283 روپے 80 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 303 روپے 18 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔

نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوچکا ہے۔ دوسری جانب نیوز ایجنسی کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کے فی لیٹر مارجن میں 88 پیسے تک مزید اضافہ کردیا گیا ، 16ستمبر اور یکم اکتوبر کو او ایم سی اور ڈیلرز مارجن فی لیٹر 1.76 روپے تک بڑھایا جا چکا ہے۔

عوام پر ایک اوراضافی بوجھ ڈال دیا گیا ، ایک ماہ میں مسلسل تیسری بار پیٹرول اور ڈیزل پر او ایم سی اور ڈیلرز مارجن بڑھایا دیا گیا۔پیٹرول اور ڈیزل پر مارجن میں اٹھاسی پیسے فی لیٹر تک مزیداضافہ کیا گیا اور تیل کمپنیوں کے مارجن میں سینتالیس پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا۔پیٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز کا مارجن اکتالیس پیسے بڑھا دیا گیا ہے۔ جس کے بعد آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا پٹرول پر منافع 8 روپے 23 پیسے فی لیٹر ہوگیا ہے جبکہ او ایم سیز کے لیے ڈیزل مارجن سات روپے 41 پیسے اور ڈیلرز مارجن 8 روپے 23 پیسے فی لیٹر کردیا گیا۔

Comments

Popular posts from this blog

غیر قانونی طور پر مقیم افغان تارکین وطن کیخلاف آپریشن میں 8دن رہ گئے،سرکاری اداروں نے فہرستیں تیار کر لیں، زیرتعلیم افغان بچوں کا ڈیٹا بھی طلب

انتخابات کیس؛ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن اور وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کر دیا

ڈالر کی قدر مزید گرگئی‘ اسٹاک اکسچینج کے 100 انڈیکس نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے