Posts

آئی ایم ایف نے پاکستان سے ڈالر کے مقابلے میں روپےکی قدر بڑھنے پر رپورٹ مانگ لی

Image
  قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی سے روپےکی قدر میں مصنوعی اضافہ نہیں ہوا، اسمگلنگ اور غیرقانونی مقیم افراد کے خلاف کارروائی سے ڈالر ریٹ گرا، وزارت خزانہ اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 06 نومبر2023ء) آئی ایم ایف نے  پاکستان  سے  ڈالر  کے مقابلے میں روپےکی قدر بڑھنے پر رپورٹ مانگ لی۔ اس حوالے سے وزارت خزانہ نے  آئی ایم ایف  کو بتایا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی سے روپےکی قدر میں مصنوعی اضافہ نہیں ہوا، اسمگلنگ اور غیرقانونی مقیم افراد کے خلاف کارروائی سے  ڈالر  ریٹ گرا۔ پاکستان  نے کہا ہے کہ اسمگلنگ اور غیر قانونی مقیم افراد کے خلاف کارروائی سے  ڈالر  کے مقابلے میں روپیہ بہتر ہوا، تین ماہ میں  ڈالر  کا ان فلو بڑھا، جس سے  ڈالر  کا ریٹ گرا۔ عالمی مالیاتی ادارے نے  پاکستان  سے ایکسچینج کمپنیز کے خلاف سکیورٹی اداروں کی کارروائی کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں۔ ابتدائی موقف میں  پاکستان  کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ بیسڈ ایکسچینج ریٹ پر مکمل عمل  درآمد  کیا ہے۔ واضح رہے کہ  آئی ایم ایف  نے ٹیوب ویلز پر دی جانے والی سبسڈی واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کسا

انتخابات کیس؛ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن اور وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کر دیا

Image
  اسلا م آبادسپریم کورٹ نے عام انتخابات سے متعلق میں الیکشن کمیشن  اور وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کردیا،جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ کیا الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر دیں،درخواست گزار نے کہاکہ جی بالکل الیکشن کمیشن کو نوٹس کر دیں، عدالت نے کیس کی سماعت 2نومبر تک ملتوی کردی۔ نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق  سپریم کورٹ کی جانب سے جاری حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ انتخابات سے متعلق درخواستوں میں کئی مختلف استدعا کی گئیں،درخواستوں کو صدر پاکستان کو بذریعہ سیکرٹری فریق بنایا گیا،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ عام طور پر صدر مملکت صدارتی ریفرنس بھیجتے رہتے ہیں،صدر مملکت کو آئینی استثنیٰ حاصل ہے۔ حکمنامے میں مزید کہا گیاہے کہ درخواستگزاروں کے مطابق الیکشن کمیشن نے مردم شماری کے بعد حلقہ بندیاں شروع کردیں،عدالت کو بتایا گیاکہ حلقہ بندیوں کا کام 14دسمبر تک مکمل ہوگا، درخواست گزار مردم شماری ، اس کی منظوری، حلقہ بندیوں کے عمل سے مطمئن نہیں،درخواستگزارکا کہنا ہے کہ یہ سارا عمل انتخابات کا تاخیر کا بہانہ ہے،درخواستگزاروں نے کہا کہ الیکشن 90دن میں کرانا آئینی تقاضا ہے،درخواست گزاروں کے مطابق حلقہ

غیر قانونی طور پر مقیم افغان تارکین وطن کیخلاف آپریشن میں 8دن رہ گئے،سرکاری اداروں نے فہرستیں تیار کر لیں، زیرتعلیم افغان بچوں کا ڈیٹا بھی طلب

Image
   کراچی،لاہور ، شیخوپورہ(این این آئی+ڈیلی پاکستان آن لائن) غیر قانونی طور پر مقیم افغان تارکین وطن کیخلاف آپریشن میں 8دن رہ گئے،سرکاری اداروں نےکراچی اور شیخوپورہ سمیت مختلف شہروں میں غیرقانونی طورپر مقیم غیرملکی باشندوں کی فہرستیں تیار کر لی ہیں ۔ڈی پورٹ کرنے کے انتظامات ہنگامی بنیادوں پر مکمل کئے جا رہے ہیں۔  سپیشل برانچ کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں 4 لاکھ جبکہ غیرسرکاری سروے کے مطابق سندھ بھر میں10 لاکھ سے زائد افغان تارکین وطن موجود ہیں ۔اڑھائی ہزار سے زائد افغان باشندوں کو کراچی ڈی پورٹ کیا جاچکا ہے۔ دوسری جانب ایڈیشنل آئی جی کراچی خادم حسین رند نے انکشاف کیا ہے کہ شہر میں ڈکیتیوں میں زیادہ تر افغان باشندے ملوث ہیں جو اپنا خوف پھیلانے کے لیے دوران ڈکیتی لوگوں کو مارنے سے بھی گریز نہیں کرتے ۔کراچی پولیس چیف نے کہاکہ شہر میں دوران ڈکیتی گولی چلانے کا رواج افغان باشندے لائے ہیں۔رواں سال110 سے زائد افراد ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر قتل ہوئے ۔محکمہ تعلیم سندھ سکولوں میں زیرتعلیم افغان بچوں کا ڈیٹا طلب کرلیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان میں افغان بچوں کی تعلیم تک رسائی کو درپیش چیلنجزک

ڈالر کی قدر مزید گرگئی‘ اسٹاک اکسچینج کے 100 انڈیکس نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے

Image
  انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 1 روپیہ 23 پیسے کمی‘ ڈالر 5 ہفتوں میں 30 روپے 30 پیسے سستا ہوگیا کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 17 اکتوبر 2023ء ) ملک میں  ڈالر  کی قدر مزید گرگئی جب کہ  پاکستان  اسٹاک اکسچینج کے 100 انڈیکس نے تمام  ریکارڈ  توڑ دیئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق  امریکی  کرنسی  ڈالر  کی قدر میں مسلسل کمی اور پاکستانی روپے کی قیمت میں بہتری کے رجحان کا سلسلہ جاری ہے اور کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹر بینک میں  ڈالر  1 روپیہ 23 پیسے سستا ہو گیا ہے، جس کے بعد  ڈالر  کی قیمت 275 روپے 60 پیسے ہوگئی ہے جب کہ انٹربینک میں  ڈالر  5 ہفتوں کے دوران 30 روپے 30 پیسے سستا ہوچکا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ  اسٹاک ایکسچینج  میں بھی مثبت  کاروبار  کا آغاز ہوا، پاکستان  اسٹاک ایکسچینج  کا 100 انڈیکس 61 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 49 ہزار 792 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر آگیا، گزشتہ ہفتے بھی  اسٹاک ایکسچینج  میں بھی تیزی دیکھی گئی اور پچھلے منگل کے روز پاکستان  اسٹاک ایکسچینج  میں ایک ماہ 10روز کے بعد 48 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوئی۔ بتایا جارہا ہے کہ اسمگلنگ اور غیر قانونی لین دین کیخلاف