ڈالر کی قدر مزید گرگئی‘ اسٹاک اکسچینج کے 100 انڈیکس نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے

 انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 1 روپیہ 23 پیسے کمی‘ ڈالر 5 ہفتوں میں 30 روپے 30 پیسے سستا ہوگیا


کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 17 اکتوبر 2023ء ) ملک میں ڈالر کی قدر مزید گرگئی جب کہ پاکستان اسٹاک اکسچینج کے 100 انڈیکس نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی کرنسی ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی اور پاکستانی روپے کی قیمت میں بہتری کے رجحان کا سلسلہ جاری ہے اور کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹر بینک میں ڈالر 1 روپیہ 23 پیسے سستا ہو گیا ہے، جس کے بعد ڈالر کی قیمت 275 روپے 60 پیسے ہوگئی ہے جب کہ انٹربینک میں ڈالر 5 ہفتوں کے دوران 30 روپے 30 پیسے سستا ہوچکا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ اسٹاک ایکسچینج میں بھی مثبت کاروبار کا آغاز ہوا، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 61 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 49 ہزار 792 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر آگیا، گزشتہ ہفتے بھی اسٹاک ایکسچینج میں بھی تیزی دیکھی گئی اور پچھلے منگل کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک ماہ 10روز کے بعد 48 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوئی۔

بتایا جارہا ہے کہ اسمگلنگ اور غیر قانونی لین دین کیخلاف گزشتہ کئی روز سے جاری کریک ڈاون کے باعث ڈالر سستا ہونے کی نصف سینچری مکمل ہوگئی ہے، اوپن مارکیٹ میں بھی کریک ڈاؤن کے بعد سے امریکی کرنسی بلند ترین سطح سے 50 روپے 50 پیسے سے زائد سستی ہوچکی ہے۔

اس حوالے سے سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا ہے کہ سخت کاروائی جاری رہی تو دسمبر جنوری میں ڈالر 250روپے سے نیچے آجائے گا، نگران حکومت کے اقدامات کی وجہ سے روپے کی قدر بہتر ہورہی ہے، نگران حکومت نے ایکسچینج کمپنیز اور افغان ٹرانزٹ ٹریڈ پر سخت اقدام اٹھایا، نگران حکومت کے دونوں اقدامات سے معیشت کو فائدہ پہنچا، یہ اقدامات جاری رہے تو دسمبر جنوری میں ڈالر 250 روپے سے نیچے آجائے گا۔

Comments

Popular posts from this blog

غیر قانونی طور پر مقیم افغان تارکین وطن کیخلاف آپریشن میں 8دن رہ گئے،سرکاری اداروں نے فہرستیں تیار کر لیں، زیرتعلیم افغان بچوں کا ڈیٹا بھی طلب

انتخابات کیس؛ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن اور وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کر دیا